نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں راجیہ سبھا میں چائے والا، ٹھیلے والا، پنواڑی یا کوئی اور بولنے پر زوردار قہقہے لگے اور وزیر اعظم بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران اطلاعات کا حق قانون سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ایک ضمنی سوال پوچھتے ہوئے این سی پی کے پرفل پٹیل نے آر ٹی آئی کے غلط استعمال پر تبصرہ کرتے کہا کہ دس روپے دے کر اب کوئی بھی چائے والا، ٹھیلے والا، پنواڑی یا کوئی اور ملک کے میزائل پروگرا م کی جانکاری مانگنے لگتا ہے۔ ان کے اس بیان کے ساتھ ہی ایوان میں قہقہہ لگا اور وزیراعظم بھی مسکرانے لگے۔
قہقہے
راجیہ سبھا میں چائے والا، ٹھیلے والا، پنواڑی بولنے پر قہقہے، مودی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
Apr 29, 2016