پشاور: معصوم شاہ کی 26کروڑ روپے کی واپسی پر پلی بارگین کی درخواست منظورسابق وزیراعلیٰ کے مشیر کو کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاورکی احتساب عدالت نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق وزیراعلی کے مشیرسید معصوم شاہ کی قومی احتساب بیورو کے ساتھ تقریباً 26کروڑ روپے کی واپسی پر مفاہمت کی توثیق کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ قومی احتساب بیورو نے 11اگست 2015ءکو اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر سید معصوم شاہ کو کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر کرپشن، سرکاری اراضی کی غیر قانونی تقسیم ومنتقلی، میرٹ کے خلاف بھرتیاں، سرکاری اخراجات پر بیرونی ممالک کے دورے کرنے اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
درخواست منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...