تحریک انصاف کا 8 مئی ملتان، 13کو فیصل آباد میں جلسے کا فیصلہ، عمران کرپشن کیخلاف سندھ مارچ میں شریک نہیں ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 8 مئی کو ملتان، 13 کو فیصل آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔ رمضان المبارک سے پہلے تحریک کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔ پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیموں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی امور کیلئے 5 کمیٹیاںتشکیل دیدی گئیں۔ مزید براں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سندھ میں کرپشن کے خلاف مارچ میں شریک نہیں ہونگے۔ عمران خان کا کہنا ہے پانامہ لیکس پر حکومت مخالف احتجاج کے باعث مارچ میں شریک نہیں ہو سکتا۔ تحریک کا زور پنجاب میں ہے اسی پر توجہ رکھنا چاہتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی کرپشن کے خلاف مارچ کی قیادت کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...