فضل الرحمن کو معدے کی تکلیف پمز میں چیک اپ‘ سینڈوچ کھانے کی ضد کرتے رہے: ڈاکٹرز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں پمز ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خوراک میں بے احتیاطی کے باعث معدے میں تکلیف ہوئی۔ فضل الرحمن دل کے عارضے اور شوگر کے مریض ہیں۔ ہسپتال میں چیک اپ کے بعد فضل الرحمن کو فارغ کر دیا گیا۔ آن لائن کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں نرم غذا لینے کا مشورہ دیا‘ لیکن معدے میں تکلیف کے باوجود فضل الرحمن سینڈوچ کھانے کی ضد کرتے رہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کے معدے میں تکلیف سینڈوچ کھانے سے ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن