کراچی: بھائی نے بہن کو قتل کردیا‘ تڑپتے دیکھ کر موبائل سے کھیلتا رہا

Apr 29, 2016

کراچی (آن لائن) کراچی میں سفاک بھائی نے بہن کو بے دردی سے قتل کردیا۔ زخموں سے چور سترہ سالہ سمیرا ڈیڑھ گھنٹے تک تڑپتی رہی اور بھائی بے حسی کے ساتھ پاس بیٹھا موبائل فون سے کھیلتا رہا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ مومن آباد کراچی میں انسانیت سسکتی رہ گئی۔50 سالہ بھائی حیات نے بہن سے زندگی چھین لی ۔ لوگ تماشا دیکھتے رہے ‘ فوٹیج بناتے رہے لیکن کسی نے مدد کو پکارتی سمیرا کی جان نہ بچائی وہاں موجود لوگ بھی تماشا دیکھتے رہے نہ کسی نے ظالم کا ہاتھ روکا اور نہ کسی نے مظلوم کی مدد کی بس اپنے موبائل فون سے فوٹیج بناتے رہے اور سمیرا کو بے چارگی کے ساتھ موت کی وادی میں اترتا دیکھتے رہے۔سمیرا کو اس کے بھائی نے موبائل فون پر کسی سے بات کرتے دےکھ کر محض شبہ میں قتل کیا۔ پولیس افسر اظفر مہاسیر نے بتایا کہ پولیس نے اس مرتبہ غیر معمولی قدم اٹھایا ہے اور قانون میں سقم سے بچنے کیلئے حیات کے خلاف ریاست کی جانب سے کیس درج کیا ہے تاکہ مرنے والی خاتون کے رشتہ دار اسے معاف نہ کر سکیں۔ والد حیات خان نے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے بیٹے کو معاف کر دیا۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ لڑکی کو نجی کار میں پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔
بہن/قتل

مزیدخبریں