پی اے سی اجلاس‘ 2012ء میں عازمین حج کیلئے 90 ہزار موبائل فون خریدنے کا انکشاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 2012ء میں عازمین حج کے لیے 9 کروڑروپے کے موبائل فون خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 90 ہزار موبائل فون خریدنے کے منصوبے کا انکشاف پی اے سی اجلاس میں کیا گیا ہے جبکہ عازمین حج کو موبائل فون ملے ہی نہیں تو پھر گئے کہاں؟ موجودہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اس وقت کے وزیر مذہبی امور تھے۔ 2012ء کے آڈٹ اعترضات میں خورشید شاہ نے ہر حاجی کو موبائل فون دینے کا مطالبہ کیا۔ آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی خریداری کے لیے پیپرا رولز کے خلاف راتوں رات ہی ٹھیکہ دے دیا گیا۔ 9 کروڑ روپے مالیت کے 90 ہزار موبائل فون صرف کاغذوں میں منگوائے گئے کسی حاجی کو موبائل تو دور اس کی جھلک بھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ اپنے دور کے آڈٹ اعتراضات کی چھان بین پر خورشید شاہ کمیٹی کے اجلاس سے الگ ہو گئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ معاملہ نیب یا ایف آئی کو بھجوایا جائے۔ سید خورشید شاہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن