اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کی میڈیا مہم کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذاتی ایجنڈا کیلئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اہم عوامی نوعیت کا معاملہ ہے۔ ایوان میں بحث کرائی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں شازیہ مری‘ سید غلام مصطفی شاہ‘ شگفتگہ جمانی‘ سید نوید قمر‘ عمران ظفر لغاری نے پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کی پرنٹ میڈیا میں مہم کے خلاف توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے قومی خزانے سے وزیراعظم اور ان کے خاندان کی تشہیری مہم چلائی۔ ذاتی مقاصد کیلئے عوامی ٹیکس کی رقم استعمال کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ وزیراطلاعات پرویز رشید عوامی ٹیکس کے پیسے کو غلط طریقے اور ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے پر ایوان کو جواب دیں۔
توجہ دلاﺅ نوٹس