محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل میں کمپیوٹرائزیشن آخری مراحل میں ہے: بابر حیات

Apr 29, 2016

لاہور ( نیوز رپورٹر) محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ میں کمپیوٹرائزیشن آخری مراحل میں ہے۔ بنک میں اے ٹی ایم سمیت تمام جدید سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اس کا اظہار سابق سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ سے محکمہ اور بینک افسران کی الوداعی ملاقات میں کیا گیا۔ بابر حیات تارڑ نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015-16ء میں محکمہ اور بینک میں متعدد منصوبوں پر کام کیا گیا جس میں کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں کمپیوٹرائزیشن، بائیو میٹرک ٹرانسفر آف پلاٹس، سٹاف اپ گریڈیشن ، کوآپریٹو ٹریننگ کالج کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق، کینو پراسنگ پلانٹ، ملک کولیکشن، ٹریکٹر کی آسان شرائط پر فراہمی، لائیو سٹاک کے فروغ بینک میں آن لائن بینکنگ ، ڈیٹا سنٹر کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر جاب کا حصہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے سیکرٹری کوآپریٹوز شہر یار سلطان جو وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں وہ ہمارے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے تجربہ کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں کوآپریٹو کے فروغ کیلئے نئے وژن کے ساتھ کام کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

مزیدخبریں