لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام ایل ڈی اے کی مختلف سکیموںمیں واقع14کمرشل ورہائشی پلاٹ گزشتہ روز ایک ا رب 62کروڑروپے میں نیلام کر دئیے گئے -فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے تین پلاٹ مجموعی طور پر ایک ارب 43کروڑ94لاکھ روپے میں نیلام ہوئے - سب سے زیادہ بولی14کنال سات مرلے رقبے کے پلاٹ نمبر6ڈی ون کے لئے دی گئی -