اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرِداخلہ چودھری نثار نے جیلوں میں سیاسی رہنماو¿ںکی ٹی وی چینلزکے لئے ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیرِداخلہ خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اور ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اڈیالہ جیل میں اس قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟وزیرداخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ آیا یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت تو شامل نہیں؟ وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ رپورٹ آئندہ دو دن میں وزارتِ داخلہ کو دی جائے۔
نوٹس