جناب وزیراعظم اہل ضلع اوکاڑہ کو یہ تحفہ دیدیں

مکرمی؛شنید ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف 29اپریل کو ضلع اوکاڑہ تشریف لارہے ہیں اس موقع پر یقیناََ وہ موقع کی مناسبت سے ضلع اوکاڑہ کی عوام کیلئے کوئی اہم اعلان بھی کریں گے بہت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ میںاس موقع پر جناب کی توجہ دیپالپور اوکاڑہ روڈ کی جانب دلانا چلوں یہ سڑک بظاہر ایک راہ گزر ہے مگر ضلع اوکاڑہ کی پچیس لاکھ آبادی اس راہ گزر کو اب شاہرائے موت کے نام سے یاد کرتی ہے جس کی وجہ اس ہونیوالے ریکارڈ حادثات ہیں ریسکیو1122کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ اسی سڑک پر وقوع پزیر ہوتے ہیں چونکہ ضلع اوکاڑہ میں سرکاری دفاتر کے امور ہوں یا روزگار کے غم منڈی احمد آباد،بصیر پور،حویلی لکھا،حجرہ اور دیپالپور کے ایک لاکھ کے لگ بھگ باسیوں کو روزانہ اس سڑک سے گزرنا پڑتا ہے۔ جناب عالی! دیگر کئی شہروں کی طرح یہاں بھی یہ تاثر عام پایا جانے لگا ہے کہ ن لیگ کی نظر میں پنجاب صرف لاہور کا نام ہے جہاں پر بجٹ کا بڑا حصہ صرف کردیا جاتا ہے امید ہے کہ آپ اس دورہ اوکاڑہ میں دیپالپور اوکاڑہ روڈ کو ون وے کرنے کے احکامات ضرورجاری فرمائیں گے کیوں ہم تو یہی سنتے آئے ہیںکہ ریاست رعایا کی ماں جیسی ہوتی ہے اور کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو اس طرح سڑکوں پر خون میںلت پت اور تڑپتا سسکتانہیں دیکھ سکتی۔ (قاسم علی دیپالپور 03048646847 )

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...