سیالکوٹ سے پنڈی، لاہور کیلئے ریل کار سروس کا مطالبہ

Apr 29, 2017

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بین الاقوامی صنعتی و تجارتی شہر سیالکوٹ کے شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر سیالکوٹ سے راولپنڈی سیالکوٹ تا فیصل آباد، سیالکوٹ تا لاہور بلا تاخیر ریل کار سروس کا اجراء کر کے سیالکوٹ ریلوے سٹیشن کی پرانی رونقوں کو بحال کیا جائے۔ سیالکوٹ ریلوے سٹیشن سے 16 ٹرینیں چلا کرتی تھیں جن میں سے 14 ٹرینیں بند کی جا چکی ہیں جس کی بنا پر سیالکوٹ ریلوے سٹیشن ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی ، سیالکوٹ)

مزیدخبریں