مکرمی! سوشل میڈیا ایک انتہائی مفید چیز کے طور پر استعمال کرنے کی خاطر ہمارے سائنس دانوں نے ایجاد کی تا کہ تعلیم کے سلسلے میں معلومات اکٹھی کر سکے۔ ساتھ ساتھ روزانہ کی خبریں وغیرہ مل سکے اور تمام دوسرے شعبوں میں اس سے استفادہ کریں۔ سوشل میڈیا دوسروں سے رابطے میں رہنے اور ایک دوسرے کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کیلئے بھی بنائی گئی سوشل میڈیا بہت جدید ٹیکنالوجی ہے اور اس نے بہت ترقی حاصل کی ہے مگر افسوس کی بات کہ اس کا مثبت استعمال کرنے کے بجائے منفی استعمال پر توجہ دینی شروع کر دی ہے۔ جس سے اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ جس کیوجہ سے ہماری زندگیوں میں ڈپریشن اور پریشانیوں نے جگہ بنانا شروع کر دی۔ بحیثیت قوم مثبت انداز اپنا ہوگا۔ اور اس کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا۔ (محمد ارسلان ، لاہور)