کراچی(وقائع نگار) پورے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے تنظیم نو میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاءکی تنظیمی نمائندگی سے محرومی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کے نثار خٹک‘ صاحب خان بونیری‘ اشفاق ستی‘ سردار جاوید اقبال‘ زیب خان‘ عبدالرحمن تعلیم‘ محمد ظہور تنولی‘ حاکم شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے تشکر بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پر زور اپیل کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے تنظیم نو میں ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور سٹی ایریاز میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاءکو باقاعدہ اور باضابطہ طورپر بلا تاخیر تنظیمی ذمہ داری دی اجائے۔