لاہور(پ۔ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی میںترقیاتی کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سٹرکوں ‘ واٹر سپلائی ‘ سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اچھی شہرت کی حامل انجینئر نگ فرموں اور کنٹریکٹرز کی پری کوالیفیکیشن کی خاطر 22مئی 2017ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ایک ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے گجومتہ فیروزپور روڈ سے کاہنہ کاچھا تک سکیم کی 2.1کلو میٹر طویل اور 180فٹ چوڑی نئی اپرو چ روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سکیم کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے کاہنا کاچھا فلائی اوور تک بھی راستہ فراہم کر دیا گیا ہے -ترقیاتی کام موضع سدھڑ اور کاہنہ میں حاصل کی جانے والی اراضی پر شروع کئے جا رہے ہیں ۔
ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی منصوبے انجینئرنگ فرموں کی پری کوالیفکیشن کے لئے 22مئی تک درخواستیں طلب
Apr 29, 2017