لاہور(خبر نگار+ نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کو جاری رکھتے ہوئے688مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر20دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،43افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا۔26 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس سلسلے میں سندر اڈا لاہور کے قریب لائن فوڈ نامی جوس فیکٹری کو سیل کر دیاگیا ۔سیل کی گئی فیکٹری سے ناقص اجزاءسے بنی ہیون مینگو جوس کے8ہزارپیکٹ ، نیو اپیل سافٹ ڈرنک کی11ہزار بوتلیں برآمدکر لی گیئں۔ سربمہر ،ویلنشیا روڈ پرایکوا سعد واٹر پلانٹ اور اومیس واٹر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔عزیز بھٹی ٹاو¿ن ،باﺅ ملک شاپ کو لائسنس اور میڈیکل لائسنس نا ہونے ،جگہ کی ناقص صوتحال ،مکھیوں کی بھرمار ،صفائی کی ناقص صوتحال اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر70 لیٹر دودھ ذائع کر کے دوکان کو سیل کردیا۔
ناقص اشیاءخوردونوش کی تیاری پر کئی یونٹس سیل، جرمانے 45 گرانفروش گرفتار
Apr 29, 2017