طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنا ممکن نہیں: عبدالرحمن مکی

اسلام آباد ( صباح نیوز) جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے، طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنا ممکن نہیں، نہتے کشمیری طلباء و طالبات پر پیلٹ گن کا استعمال بزدلی ہے، دو ہفتوں سے تعلیمی اداروں کی بندش سے بھارتی حکومت آزادی کی آواز دبا نہیں سکتی، اسلام امن وسلامتی کا دین ہے، بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے تکفیری گروہوں کو پروان چڑھا رہی ہیں۔مسلمانوں میں الحاد اور سیکولرازم کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ امت مسلمہ کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے اور ان فتنوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں۔ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمان فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مددو حمایت کی بجائے اپنے ہی ملکوں میں باہم دست و گریباں ہو جائیں۔ بی جے پی سرکار نوشتہ دیوار پڑھ لے! کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا، غاصب بھارت کو جلدکشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نکالنا پڑے گی۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ اسلامی معاشروں میں برائیوں کا حد سے بڑھ جانا تشویشناک ہے، برائیوں سے پاک معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ حکمران خود بھی تقوٰی اختیار کریں اور عوا م الناس کو بھی اس کی نصیحت کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ڈر اور خوف ہی ہے جو معاشروں کو امن وعدل کی طرف لے جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...