فیصل آباد: بھرتی کیلئے آنیوالے امیدواروں کی دوڑ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، کئی جوان گر پڑے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی میں بھرتی کی دوڑ کے دوران ایف ڈی اے سٹی میں شہد کی مکھیو ںکا چھتہ اڑ گیا، درجنوں امیدوار مکھیوں کے کاٹنے سے گر گئے۔ انتظامیہ نے فزیکل ٹیسٹ منسوخ کر کے دوڑ شام کو لگوائی۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یں کارپورل عہدہ کی صوبہ بھر میں 322 اور فیصل آباد میں 28 سیٹوں پر بھرتی کے خواہشمند ضلع فیصل آباد کے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کے لئے گزشتہ صبح ایف ڈی اے سٹی میں دوڑ لگوائی جا رہی تھی کہ اس دوران کسی لڑکے کی شرارت سے شہد کی مکھیاں اڑ گئیں اور انہوں نے دوڑ لگانے والے کئی امیدواروں کو کاٹ لیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو دوڑ منسوخ کرنا پڑی اور معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر شام کو ٹیسٹ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...