شیخوپورہ+ فیصل آباد+ پاکپتن (نمائندہ خصوصی+ نمائندگان) اوباشوں نے دو خواتین اور 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور روڈ کی آبادی خان پور کے نواحی ڈیرہ میں وہاڑی سے سسرال آئے ملزم مظہر نے اپنی سالی (س) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کے والد الیاس کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جڑانوالہ میں چک نمبر 629گ۔ب کی رانی بی بی کو شراب کے نشہ میں دھت اوباش ملزموں غلام قادر‘ جاوید‘ نواز اور حسن نے کھیتوں میں جاتے ہوئے اغوا کرکے ڈیرہ پر لے جاکر زبردستی شراب پلاکر ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے جبکہ پاکپتن گائوں 37ایس پی کے رہائشی امجد کے گھر سے مقصود اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ اس کی 11 سالہ ہمشیرہ (ر) کو اغوا کرکے لے گئے اور ملزم مقصود نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ لڑکی ملزموں کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی۔
شیخوپورہ، فیصل آباد، پاکپتن: اوباشوں کی دو خواتین اور 11 سالہ بچی سے زیادتی
Apr 29, 2017