قومی ٹیم کے اعزاز میں ڈ نر سریز اپنے نام کریں گے : مصباح الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے برج ٹاﺅن میں کھیلا جائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں مقابلے کیلئے برج ٹاﺅن پہنچ گئیں ۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر دیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ امید ہے جیت کا تسلسل برقرار رکھاجائے گا۔ محمد عامر اور یاسر شاہ نے جس طرح کی باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ہم سیریز ضرور جیتیں گے ۔ بیٹنگ میں کارکردگی کا بھی بہتر کرنا ہوگا ۔ اوپنر ز نے جس طرح کارکردگی دکھائی ہے اس سے مطمئن نہیں ‘جیت کیلئے ٹاپ آرڈرز کو رنز بنانے ہونگے ۔ میزبان ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے ‘کالی آندھی کم بیک کر سکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...