لاہور (حافظ محمد عمران /نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل میچ نہ ملنے کی وجہ سے ”فیئرویل‘ لینے سے معذرت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ستمبر میں ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان ٹیم کی طرف سے فیئر ویل میچ دینے کی پیشکش کی تھی۔ پی سی بی نے سابق آل را¶نڈر کو ورلڈ الیون کے مجوزہ دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیم کی قیادت کی پیشکش بھی کی تھی۔ شاہد آفریدی کے اصرار اور خواہش کے باوجود بورڈ آفیشلز نے انہیں کسی بھی بین الاقوامی میچ کے لئے قومی ٹیم میں شامل کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو پیشکش کی گئی تھی کہ وہ ورلڈ الیون کے ستمبر میں شیڈول تین میچوں میں سے کسی بھی میچ میں بحیثیت کپتان یا کھلاڑی حصہ بن سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے مصباح الحق اور یونس خان کے لئے فیئر ویل کا اعلان کرنے پر پی سی بی آفیشلز کی تعریف کرتے ہوئے اس روایت کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرادی
Apr 29, 2017