کمبوڈیا (شوبز ڈیسک ) کمبوڈیا کی وزارت ثقافت اور فنون لطیفہ کی انضباطی کونسل نے 24 سالہ اداکارہ کو ایک سال کے لیے انٹرٹینمنٹ صنعت میں کام کرنے سے روک دیا ہے جس کی وجہ ڈینی کوان کی جانب سے ' اپنے ملبوسات کے انداز کو بدلنے سے انکار' تھا۔اداکارہ نے کہا ' جانتی ہوں میرا حق ہے کس طرح کا لباس پہنوں، کوشش کروں گی فیس بک میں پوسٹ کی جانےوالی تصاویر میں اتنی پرکشش نہ لگوں جتنی عام طور پر لگتی ہوں۔تاہم اداکارہ نے اس پابندی کو تسلیم کرلیا ہے۔