لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے چارامیدواروںمیں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔ یونیورسٹی نے آمنہ یوسف کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے”ثانوی سکولوں کے طلباءکی علم کی تفہیم اور معلوماتی مہارتوں کا باہمی تعلق “کے موضوع پر،سعدیہ اعجاز کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے”سائنو بیکٹریا کے ایکسٹریکس کے جینیات پر زہریلے اور اینٹی اوکسیڈنٹ اثرات اور فائکوبلی پروٹینز کی کیمیائی بچاﺅ کی صلاحیت“کے موضوع پر،محمد فرید کوفارسی کے مضمون میں ان کے ”معرفی و تصحیح و تدوین شرح مثنوی یوسف و زلیخا از عبد الواسع ھانسوی “ کے موضوع پراورسلمہ زیدی کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے”فروغ تعلیم برائے پائدار ترقی کےلئے علوم ہوم اکنامکس کا معاونتی کردار “کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے4 امیداروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
Apr 29, 2017