اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چین کے اشتراک سے تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف سیونٹین کے دو نشستوں والے ماڈل نے پاکستان اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک نشست والا طیارہ تیار کیا گیا تھا جو اب پاکستان ائر فورس کا حصہ ہے۔ دونشستوں والا طیارہ، آپریشنل مقاصد، تربیتی ضروریات اور برآمدی تقاضوں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔فضائیہ کے پریس ریلیز کے مطابق یہ پاک فضائیہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر نے چینگڈو (چین) میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، لی یو ہائے اس پروقار تقریب کے میزبان تھے۔ پاک چین مشترکہ کاوش ڈبل سیٹ JF-17Bتھنڈ ر اپنی آزمائشی پروازکے ابتدائی مرا حل سے گزر رہا ہے۔ B JF-17تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتر ی آئے گی۔اس طےارے کی شمولےت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین تربیت ممکن ہو سکے گی۔ JF-17تھنڈر طےارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا آغا ز2007 سے ہو ا جوکہ مسلسل جاری ہے۔ اب تک پاک فضائیہ میں JF-17 کے پانچ سکواڈرنز خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ ہر طرح کے آپریشن سر انجام دےتے ہیں۔JF-17 تھنڈر ایک بہترین جنگی جہاز ہے جس کا موازنہ باآسانی دنیا کے جدید طیاروں سے کیا جا سکتا ہے۔