مقبوضہ کشمیر: بزرگ شہری کی شہادت کیکلاف مظاہرے، آسیہ اندرابی پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ

Apr 29, 2017

سری نگر(کے پی آئی+ اے پی پی) مقبوضہ کشمےر کے کئی مقامات پر جمعہ کو دفعہ 144 کےتحت شہرےوں کی نقل و حرکت محدودکر دی گئی تاہم شہرےوں نے پابندےاں توڑتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس دوران بھارتی فورسز نے پنزگام کرالہ پورہ کے نصف درجن دےہات کو محاصرے مےں لے لےا اور تلاشی لی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہےد ہونے والے 60سالہ بزرگ شہری محمد یوسف کو سپرد خاک کر دےا گےا۔ پولیس وفورسز نے سوگن شوپیاں گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جونہی گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر آکر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مشتعل ہجوم نے تلاشی کارروائیوںمیں مصروف فورسز پر شدید پتھراﺅ کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے جس کی وجہ سے سوگن شوپیاں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروںمیں سہم کر رہ گئے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین سنگبازوںسے نمٹنے کیلئے 1000خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل پولیس بٹالین قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فورسز کے خلاف پتھراﺅ مےں خواتےن بالخصوص کالج طالبات بھی حصہ لے رہی ہےں۔ بھارتی وزیر داخلہ کی سربراہی میںنئی دلی میں ریاست کے حالات اور تعمیر وترقی کے حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق میٹنگ میںجہاں ریاست کی سیکورٹی صورتحال پر غور کیا گیا یہ فیصلہ کیا گیا وادی کشمیر میں خواتین سنگبازوں سے نمٹنے کیلئے خواتین پولیس دستہ قائم کیا جائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تھری جی اور فورجی پر پابندی لگانے کے بعد سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پابندی لگانے کے حکومتی اقدام کو ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاست کو پتھر کے زمانے کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کشمیر میں نہتے عوام کو کچلنے کیلئے ظلم و جبر کو مزید تیز کرنے کی پالیسی وضع کی گئی ہے۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کے صدر ہسپتال جا کر بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طلباءپر طاقت کے وحشیانہ استعمال میں زخمی ہونیوالی اقراءبشیر اور گزشتہ سال کے عوامی انتفاضہ کے دوران فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان عامر منظور کی عیادت کی۔

مزیدخبریں