ایس ای سی پی نے ان سائیڈر ٹریڈنگ پر بینک کے ملازم کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک مارکیٹ میں وائٹ کالر کرائم کے ایک اور ہائی پروفائل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے بینک کے ملازم کے خلاف ان سائیڈر ٹریڈنگ اور دھوکہ دہی پر فوجداری مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ملزم خالد اقبال ملک کے ایک بڑے بینک کے کپیٹل مارکیٹ آپریشن کےڈیپا رٹمنٹ کا سربراہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اپنے عہدے کی وجہ سے ملزم کو بینک کے سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کا نہ صرف علم ہوتا تھا بلکہ اسے متعلقہ فیصلے کرنے کا اختیار بھی تھا۔ سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے مطابق ملزم کو ادارے کا ایک ان سائیڈر قرار دیا جا سکتا ہے۔ ملزم نے سکیورٹیز قوانین اور اپنے بینک کی سرمایہ کاری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سٹاک ایکس چینج میں کئی غیر فعال حصص کے لین دین میں ملوث رہا اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن