کراچی(وقائع نگار) شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے شہید مرتضی بھٹو کے قریشی ساتھی‘ سابق ایم پی اے شہید علی محمد ہنگورو کے یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید علی محمد ہنگورو نے اپنے شہید قائد اور عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبرداری کے بجائے زرداری حکومت کا مقابلہ کرنے کے پاداش میں جام شہادت نوش کیا۔ غنویٰ بھٹو نے پارٹی کارکنان سے ہدایت کی ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے شہید بیٹوں شہید میر مرتضیٰ اور کامریڈ شہید شاہنواز کے فکر و فلسفہ سیاست پر کاربند رہتے ہوئے شہداءکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے شہید علی ہنگورو جیسے بہادر نوجوانوں کی تقلید کریں۔