اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوامریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا

کراچی ( کامرس رپورٹر)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوامریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20 اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔ہفتہ کویوروکی قدرمیں75پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید142.50روپے سے بڑھ کر143.25روپے اور قیمت فروخت144.00روپے سے بڑھ کر144.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید163.00روپے اور قیمت فروخت164.50روپے پر مستحکم رہی ۔ہفتہ کوسعودی ریال کی قیمت خرید میں10پیسے اور فروخت میں5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.40روپے سے بڑھ کر31.50روپے اور قیمت فروخت31.75روپے سے بڑھ کر31.80روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...