اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 6فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گزشتہ روز مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے حق واپسی کیلئے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔اشرف القدرہ نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے6 فلسطینی مظاہرین شہید اور 950زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے 300 کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے کئی افراد کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی شہید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...