اسلام آباد(سپیشل رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہارٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سے ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم آر نے یہ مﺅقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے شہری علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کر رہا ہے جس سے معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں ڈی جی ایم او نے کہاکہ بھارت جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ بھارت کے یہ غیراخلاقی اور غیرقانونی اقدامات اشتعال اور کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان کے ڈی جی ایم آر نے بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آفیسر کو بتایا کہ رواں سال بھارت نے 214 پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا‘ بھارت کے ان اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے ڈی جی ایم ساحر شمشاد نے بھارتی ہم منصب کو خبردار کیا کہ وہ بے بنیاد الزام تراشی سے باز آئیں۔ ان اشتعال انگیزیوں سے سارے خطے کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج ایل او سی پر دراندازی کے جھوٹے بہانے کی آڑ میں شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ بھارت کی غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی کارروائیاں اشتعال انگیز اور امن کیلئے تباہ کن ہیں۔ بھارتی فورسز کی ایسی کارروائیاں ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ کرنے کا باعث ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیری سے امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہئے۔ بھارت کو الزام تراشیوں کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔
ڈی جی ایم اوز