آج جلسے میں 10 نکات کا اعلان کرونگا‘ مسلم لیگ نون جلد ٹوٹ پھوٹ جائے گی : عمران

لاہور (سپیشل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) مدمقابل ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس بہترین امیدوار ہیں لیکن یہ جلد بدل جائیگا۔ مسلم لیگ (ن) کمزور ہو رہی ہے، خواجہ آصف کی نااہلی اسکا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی، آج مینار پاکستان جلسہ میں 10 نکات کا اعلان کرونگا۔ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے پاکستان بھارت مذاکرات ممکن نہیں۔ مودی سے کہا تھا مذاکرت کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ مارکوس ہیں، شہبازشریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریگی ۔ آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، اس سونامی پلس جلسہ میں عوام بتا دیں گے کہ کرپٹ ٹولے کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں‘ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو کرپشن سے جان چھڑانا پڑے گی‘ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے‘ بڑے بڑے کرپٹ باہر ہیں وی ائی پی پرٹوکول لے رہے ہیں اور چھوٹے چور جیلوں میں ہیں۔ ملک کی خارجہ پالیسی سویلین گورنمنٹ کے کنٹرول میں ہونی چاہئے مگر جہاں سکیورٹی کے معاملات ہونگے وہاں پر متعلقہ اداروں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ جب ان سو پوچھا گیا کہ وہ 10 نکات کیا ہونگے تو انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کیسے کر سکتا ہے اس کے لئے کوئی فارمولہ نہیں چاہیے انصاف کا نظام مضبوط کردیں ، لیڈر شپ کرپشن سے پاک ہو ، ملک کے ادارے آزای سے کام کریں ، میرٹ پر تقرریاں ہوں، تو پاکستان چند سالوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، یہاں پرابلم ہے کہ لیڈر میگا پراجیکٹ میں پیسے کما رہے ہیں جبکہ عوام کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے کسی حکمران کا ذاتی کاروبار نقصان میں نہیں ہے جبکہ ملک کے ادارے نقصا ن میں چل رہے ہیں اس کی صر ف ایک وجہ ہے کہ حکمران ملک اور عوام سے مخلص نہیں ہیں۔ قبل ازیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آئیں۔ عمران خان نے لاہور آمد کے بعد اپنی اہلیہ کو ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ پر چھوڑا اور اسکے بعد پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف مینار پاکستان پر آج (اتوار) جلسہ منعقد کریگی، جلسے کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے اس جلسے کے حوالے سے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جلسہ کے پنڈال کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک حصے میں خواتین، دوسرے حصے میں فیملیز اور تیسرے حصے میں مردوں کو بیٹھایا جائے گا۔ جس کیلئے پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے‘ بیرونی شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد رات ہی کو جلسہ گاہ پہنچ چکی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان پر میوزک نائٹ سمیت آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...