کوئٹہ ہزارہ برادری کے دو افراد جنوبی وزیرستان میں ڈی آئی خان کے چار مزدور قتل

جنوبی وزیر ستان(آن لائن+صباح نیوز+ بی بی سی) جنوبی وزیر ستان میں مسلح افراد نے سڑک کنارے کام کرنے والے 4بے گناہ مزدوروں کو گولیاں مار دیں کوئٹہ میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے کانیگرام کے قریب مومی کڑم گاﺅں میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور سڑک کنارے کام کر رہے تھے اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں چاروں مزدور موقع پر جاںبحق ہو گئے اور ملزم فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا سرچ آپر یشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میںجمال الدین افغانی روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی نعشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں مکمل ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جعفر اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔ ہنگو میں بھی فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیاگیا۔ بی بی سی کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں افراد کو شہر کے مصروف ترین علاقے جمال الدین روڈ پر واقع ایک دکان پر حملہ کر کے مارا گیا۔ سٹی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو افراد اپنی دکان میں بیٹھے تھے نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر وہاں آئے اور ان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے خلاف ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے قندہاری بازار میں ٹائر جلاکر احتجاج بھی کیا۔ کوئٹہ شہر میں 30 گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
وزیرستان/ کوئٹہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...