واشنگٹن (اے پی پی+ بی بی سی) بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی ادارے یو ایس سی آئی آر ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ بھارت کا کثیر مذہبی، کثیر الثقافتی کردار خطرے میں ہے کیونکہ وہاں ایک مذہب کی بنیاد پر جارحانہ طریقے سے قومی شناخت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت کی 10 ریاستوں اتر پردیش، آندھرا پردیش، اڑیسہ، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹک میں مذہبی آزادی کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ بھارتی وزیراعظم تشدد کی مذمت تو کرتے ہیں تاہم ان کی اپنی جماعت کے لوگ انتہا پسند ہندو تنظیموں سے منسلک ہیں۔ ادارے نے امریکی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے جہاں مبینہ طورپر مذہبی آزادیوں کی یا تو سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے یا ان پر قدغین لگائی جاتی ہیں اس فہرست کو خاصی تشویش کے ممالک یا Countries of Particular Concern کہا جاتا ہے یو ایس سی آئی آر ایف کی تارہ رپورٹ میں جن کا 16 ممالک کے حوالے سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے ان میں برما سنٹرل افریقی ریپبلک چین اریٹریا ایران نائیجیریا شمالی کوریا رورس سعودی عرب سوڈان شام تاجکستان ترکمانستان ویتنام اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔
امریکی ادارہ