چین کا جنرل نیوکلیئر پاور گروپ دوہولانگ کراچی اور ارجنٹائن میں ایٹمی بجلی گھر تعمیر کریگا

بیجنگ (آئی این پی) چین کا جنرل نیوکلیئر پاور گروپ دوہولانگ ایٹمی بجلی گھر تعمیر کررہا ہے، ان میں سے ایک کراچی میں جبکہ دوسرا ارجنٹائن میں تعمیر کیا جائیگا جو 2020ء میں کام شروع کردیں گے۔ یہ مشرقی چین کے صوبہ چی شیانگ میں بجلی کیفراہمی شروع کرنیو الے دنیا کے پہلے اے پی 1000 تھرڈ جنریشن نیوکلیئر یونٹ کا حصہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں چین میں ایک اہم سنگ میل ہے جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اس طرح یہ ملک تھرڈ جنریشن کے جوہری بجلی گھروں کی برآمد اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے ایک قدم اور قریب آگیا ہے۔ چین کے محکمہ قومی جوہری تحفظ کی طرف سے اجازت دئیے جانے والے 157فیول اسمبلیز سان من نیوکلیئر پاور سٹیشن کے 1250 میگاواٹ نمبر ایک یونٹ ری ایکٹر کے ہنی کومب کور میں لوڈ کیے گئے اس طرح اس بجلی گھر کی آزمائشی پڑتال شروع ہوگئی ہے۔ توانائی کے بڑے محکمے سرکاری پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی آئی سی) کے چیئرمین چیان جائی منگ نے منصوبے کے ڈیویلپر اور کنٹریکٹر کی قیادت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس یونٹ کو رواں سال چالو کردیں گے۔ ایس پی آئی سی نے نومبر 2006ء میںامریکی کمپنی ویسٹنگ ہائوس الیکٹرک کارپوریشن کی طرف سے تھرڈ جنریشن پریشرائز واٹر ری ایکٹر ڈیزائن اے پی1000 متعارف کرایا۔

ای پیپر دی نیشن