کابل (اے این این+سنہوا) افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش کار بمبار نے جنوبی ہلمند میں نادعلی ڈسٹرکٹ میں واقعہ آرمی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افرا دہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔واقعے کے فوری بعد آرمی بیس کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیںکی۔تاہم افغان طالبان کی جانب سے الخندق کے نام سے تازہ کارروائیاں کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔
افغانستان