لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) لاہور ڈویژن کے ہزاروں ملازمین نے لاہور پریس کلب پر حکومت کے پیش کردہ ظالمانہ ملازمین کیش بجٹ کو نامنظور کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن چودھری مختار احمد گوجر نے کی آپ نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو ملازمین دشمنی قرار دیا مظاہرین نے حکومت اور وزیر خزانہ کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ظالمانہ بجٹ نامنظور سرمایہ درانہ، ملازمین کیش بجٹ نامنظور درج تھا چودھری مختار احمد گوجر اور دیگر مقررین نے حکومت سے بجٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا اور ایپکا قیادت کے ساتھ ہونے والے معاہدہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا جس میں طے پایا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے 50فیصد اضافہ کنوینس الائونس میڈیکل میں اضافہ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی شامل تھی۔
ایپکا لاہور ڈویژن نے بجٹ مسترد کر دیا، پریس کلب کے باہر مظاہرہ
Apr 29, 2018