آٹھویں دو روزہ جوڈیشل کانفرنس 4 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

Apr 29, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) آٹھویں دو روزہ جوڈیشل کانفرنس 4 مئی سے شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں دو روزہ جوڈیشل کانفرنس 4 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوگی اور 5 مئی بروز ہفتہ تک جاری رہے گی۔ پہلا سیشن سپریم کورٹ کی عمارت میں ہو گا جب کہ دوسرے روز کانفرنس کا انعقاد سیکٹر ایچ ایٹ فور میں واقع فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہو گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے جب کہ مختلف شخصیات مختلف عنوانات کے تحت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں