مینگورہ (نوائے وقت رپورٹ) سوات میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام جلسہ ہوا۔ جلسہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ وہ ظلم کیخلاف ہیں، امن کی بات کرنے والوں کی حمایت کرینگے۔ پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ عوام سوات کے تحفظ کیلئے نکل آئے ہیں۔ یہاں کے لوگ امن کے داعی ہیں، 2007ء میں یہاں دہشت گردی عروج پر تھی، پاک فوج نے آپریشن کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا۔