پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے پولیس سٹینو گرافر نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے پولیس سٹینو گرافر نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر رینج میں سٹینو گرافر آغا وقار ایس ایس پی خیرپور کے دفتر میں تعینات تھا۔ ڈی آئی جی سکھر نے آغا وقار کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کی درخواست منظوری کرلی۔ آغاوقار نے 2012ء میں پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرکے شہرت حاصل کی تھی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آغاوقار نے گاڑی پانی سے چلانے کے معاملے پر لوگوں سے لاکھوں روپے قرض لے رکھا تھا۔ قرض کو اتارنے کیلئے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن