لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب پیر شیر ایٹ عاقل تھانہ کی حد کچے کے علاقے گاؤں علی حسن جتوئی میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں مویشی کھیتوں میں جانے کے معاملے پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جن میں محمد پنجل، حاجن اور سکندر عرف کراڑو جتوئی شامل ہیں جبکہ تین سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے، جاںبحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات پر منتقل کیا گیا، جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اورنعشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔
لاڑکانہ: مویشی کھیتوں میں گھسنے پر جھگڑا، 3افراد قتل،5زخمی
Apr 29, 2018