40 ہزار حجاموں میں سیف باربر کٹس کی تقسیم شروع کردی : خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے محکمہ صحت نے دیہات میں 40 ہزار پیدل کام کرنے والے حجاموں میں سیف باربرکٹس کی تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا ۔انہو ںنے ان خیالات کااظہارپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے کیا۔ انہو ںنے کہا حجاموں میں مفت باربر کٹس مہیا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ نئے بلیڈ اور جراثیم سے محفوظ استرے اور قینچیاں استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن