قصور(اے پی پی )تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جس میں وٹامن اے اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ گرمیوں کا پھل تربوزانسان کیلئے انتہائی مفیدہے جو انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے علاوہ پوٹاشیم سے لبریزہوتاہے‘ تربوز انسانی جسم کو تندرست اور چاقوچوبندرکھنے میں بھی مدددیتاہے۔انہوں نے کہا کہ تربوزمیں موجود وٹامن بی 6کی وافرمقدار ہوتی ہے جو دماغ کی تقویت اور قوت حافظہ بڑھاتی ہے اسکے علاوہ تربوزمیں موجود91.5فیصد پانی انسانی جسم کی پانی کی ضروریات کو پوراکرنے کیساتھ ساتھ بینائی کیلئے بھی انتہائی مفیدہوتاہے۔
تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے ،ماہرین صحت
Apr 29, 2018