چین میں شہداء اور ہیروز کی شہرت عزت اورو قار کے تحفظ کا قانون منظور

بیجنگ(آئی این پی/سنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ نے گزشتہ روز ہیروز اور شہدا ء کی شہرت اور اعزاز کے تحفظ کے لیے ایک قانون منظور کیا ہے یہ قانون قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں دوسری خواندگی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ قانون کے تحت حب الوطنی اور سماجی اہم اقدار کوفروغ دیا گیا ہے اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ہیروز پر شہدا کی بدنامی کی جاتی ہے ۔ یا ان کے کارناموں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہو۔
یا ان کو کم تر کرکے پیش کیا جاتا ہو اس کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ان کے اقدامات کی شدت کے مطابق انتظامی یا فوج داری سزائیں دی جائیں گی یہ قانون یکم مئی سے نافذالعمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...