ملک قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی سے ہی ترقی کرے گا: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان قانون کی حکمران اور آئین کی بالادستی سے ہی ترقی کرے گا۔ وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ وکلاء کی جدوجہد کے نتیجے میں بنیادی حقوق کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔ وکلاء برادری بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج نے اس کے نفاذ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں۔ قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ دہشت گردی میں کمی اور تخریب کاروں کا سر کچلنے کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن