نئی دہلی (سی پی پی) دہلی ڈیئر ڈیولز کے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ انڈین پریمیر لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔انہوں نے آئی پی ایل کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں نصف سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔