جاتی امراء رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امراءرائیونڈ میں مسلم لیگ ن کااہم اجلاس جاری ہے۔ جس کی صدارت سابق وزیراعظم نوازشریف کررہے ہیں۔اجلاس میں شریک کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی