وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ اور پختونخوامیں کوئی بھی قابل ذکرمنصوبہ شروع نہیں کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور نیاپاکستان کےدعویداروں کی کارکردگی سب کےسامنےہے۔
انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں ان عناصرنےعوام کوتبدیلی کےنام پردھوکہ دیا،سندھ،پختونخوامیں کوئی بھی قابل ذکرمنصوبہ شروع نہیں کیاگیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام سیاسی شعبدہ بازوں کوپہچان چکےہیں،سیاسی شعبدہ بازوں نےخدمت کےبجائےترقی میں رکاوٹیں ڈالیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2018میں عوام کارکردگی کی بنیادپررائےکااظہارکریں گے،خدمت اورترقیاتی منصوبوں کی بدولت فتح ہماری ہوگی۔