بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہوا کرتی تھی ۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں انڈیا کی ٹیم کا کپتان تھا تو پاکستان کی بولنگ میں ایک سے بڑھ کر ایک باؤلر اور ایک سے بڑھ کر ایک بیٹسمین ہوا کرتا تھا ۔جب 2005میں پاکستان کی ٹیم انڈیا آئی تو ہمیں پتا چلا کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے بازانضمام الحق آج کل آؤٹ آف فام ہیں تو ہم نے سکھ کا سانس لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کا دباؤکھلاڑیوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔