اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی ترقی سے متعلق درست سمیت کا تعین کر دیا ہے اور ملک کے حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا محض مقصد اپنے پانچ سالہ اقتدار میں اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کرنا تھا اور انہوں نے پاکستان کی معیشت اور انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے بلکہ لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے ملک کو وہ نہ قابل تلافی نقصان پہنچایا کہ جس کا خمیازہ آج پوری قوم برداشت کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور ککس بیک کے لیے ملک کے اوپر قرضوں کا پہاڑ چڑھایا گیا جس کے باعث ملک کو آج معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے بر عکس ہماری حکومت کی اولین ترجع پاکستان کی معیشت اور انتظامی ڈھانچے کو وہ مضبوط بنیاد فراہم کرنی ہے کہ جس کا فائدہ محض پانچ سال کا اپنا اقتدار مکمل کرنے کے لیے نہ ہو بلکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے ہو ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ہر وہ مشکل فیصلہ کرنے کے لیے پر عزم ہے جو پاکستان کو مضبوط اور جس کا فائدہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بھی پہنچ سکے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت اور انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کے لیے ایک بڑے ریفارمز ایجڈے پر کابند ہے جس کے ذریعے پاکستان کے تمام ادارں اور کار پوریشنز کو نفع بخش اور انتظامی لحاظ سے بھی مضبوط بنایا جائے گا ۔
ملک کے حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں،علی امین گنڈاپور
Apr 29, 2019