دفعہ 370 کی کتاب کھلی تو کشمیر کا الحاق بھی کھلے گا: فاروق‘ عمر عبداللہ

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ370کی کتاب کْھلی تو الحاق بھی کْھلے گا،خصوصی پوزیشن غلط ہے تو الحاق صحیح کیسے ؟جموں وکشمیر کا اپنا آئین اور اپنا جھنڈاہے، ہم جب حلف لیتے ہیں تو ہم ہندوستان کے آئین پر حلف نہیں لیتے بلکہ جموں وکشمیر کے آئین پر حلف لیتے ہیں، جموں و کشمیر کو اتنا خطرہ بندوق سے نہیں اور نہ کسی اور سے بلکہ ہمیں خطرہ اْن لوگوں سے ہے جن کا ارادہ اور جن کا منشور جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنا ہے وہ الگ الگ جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ مودی جی آپ محبت نہیں بلکہ نفرتیں پھیلانے کے مرتکب ہورہے ہیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیرا عظم نریندر مودی کی دفعہ 370اور 35 اے سے متعلق دئے گئے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کو کشمیر چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ محبوبہ مفتی نے دیوسر کولگام میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مودی کے گزشتہ روز دفعہ 370اور 35Aسے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ دفعہ 370اور 35Aکی موجودگی سے انہیں خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے تو انہیں وقت ضائع کئے بغیر ہی کشمیرکو چھوڑ دینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...